ملپے، 8 / مئی (ایس او نیوز) بلاری ضلع کے کوٹور تعلقہ کے سیاحوں کی ٹولی میں شامل دو افراد کو ملپے ساحل پر ڈوبنے سے بچا لیا گیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق آج صبح کے وقت 8 افراد پر مشتمل سیاحوں کا یہ گروپ سمندر میں تیرنے میں مصروف تھا ۔ اس دوران دو افراد تیز لہروں میں پھنس گئے اور ڈّوبنے لگے تو ساحل پر موجود لائف گارڈس نے گوپی ناتھ اور رنگناتھ نامی دو سیاحوں کی مدد کو دوڑ پڑے اور انہیں غرقابی سے بچانے میں کامیاب ہوگئے ۔